ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قطر کو دی گئی مہلت اختتام پذیر ، ممکنہ پابندیاں دوحہ کی منتظر

قطر کو دی گئی مہلت اختتام پذیر ، ممکنہ پابندیاں دوحہ کی منتظر

Mon, 03 Jul 2017 11:14:30    S.O. News Service

دوحہ،2جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)قطر کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک کی جانب سے مطالبات پر عمل درامد کرنے کے لیے دوحہ کو دی گئی 10 روز کی مہلت آج اتوار کے روز ختم ہو رہی ہے۔ ان 13مطالبات کا مقصد دہشت گردی اور شدت پسندی کے لیے قطر کی سپورٹ کا خاتمہ اور اُن تمام جماعتوں اور ممالک کے ساتھ تعلقات منقطع کرنا ہے جو خطے کے امن کے لیے بارہا خطرہ بنتے رہے ہیں۔

ادھر قطر کے وزیر خارجہ نے امریکا کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ ان کے مطابق یہ مطالبات مسترد کیے جانے کے واسطے ہی وضع کیے گئے۔دوسری جانب مہلت کی مدت ختم ہونے کے بعد قطر کو ممکنہ طور پر نئی پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔


Share: